سڈنی۔آسٹریلیا کے اسٹار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ نے تیز ترین 27سنچریوں کے ریکارڈ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔آسٹریلیائی بیٹسمین اسمتھ مجموعی طور پر ہم وطن سر ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ گذشتہ روز سڈنی ٹسٹ میں اسٹیون اسمتھ نے اپنے کریئر کی 136ویں اننگزکھیلتے ہوئے27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ کوہلی اور سچن تندولکر نے 141اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔یاد رہے کہ شہرہ آفاق آسٹریلیائی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین نے صرف 70 اننگز میں ہی27سنچریاں مکمل کرلی تھیں اور آج بھی سرفہرست ہیں۔یاد رہے کہ استھ نے سڈنی ٹسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی ہے ۔