میلبورن ۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ پھرزخمی ہوگئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ الیون کیخلاف میچ میں اسمتھ کی کہنی میں چوٹ لگی۔ پہلے ہی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جائے رچرڈسن زخمی ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب اسمتھ کی چوٹ آسٹریلیا کیلئے تشویش کا سبب بن سکتی ہے حالانکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسمتھ کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔یاد رہے کہ اسمتھ کو آئی پی ایل کے دوران بھی چوٹ لگ گئی تھی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں اسمتھ نے وارنر کا کیچ ڈرائیو لگا کر پکڑا تھا، جس کے بعد ان کی کہنی میں کافی درد ہوا تھا۔ اسمتھ آئی پی ایل سے پہلے سے ہی کہنی کی چوٹ سے پریشان تھے۔ اس وقت انہوں نے چوٹ پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔