اسمتھ پہلے اور کوہلی دوسرے مقام پر

   

دوبئی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے مقام پر موجود ہیں۔ کوہلی 903 نشانات کے ذریعہ دوسرے مقام پر ہیں جنھیں اسمتھ کے خلاف 34 نشانات کم ہیں۔ بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے مقام پر موجود ہیں۔ یاد رہے کمنز اور اسمتھ نے ایشز سیریز میں آسٹریلیائی فتوحات میں اہم رول ادا کیا۔