نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے 1998 کے مس انڈیا بیوٹی مقابلہ کا ایک ویڈیو بھی جمعہ کو فلم ‘پٹھان’ پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان جاری آن لائن بحث میں شامل ہوا۔ فلم کے ایک گانے میں اداکارہ دیپیکا پانڈوکون کی نارنجی بکنی پر تنازع کے درمیان، ترنمول کانگریس کے رہنما رجو دتہ نے بی جے پی کے امیت مالویہ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیا جس میں اسمرتی ایرانی کے مقابلے کے سوئمنگ سوٹ راؤنڈ کی ایک ویڈیو ہے۔بی جے پی ایم پی لاکیٹ چٹرجی نے اس ٹویٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریجو دتہ پر “بد نیتی پر مبنی” ہونے کا الزام لگایا۔