اسمرتی مندھانا کی 23 نومبر کو شادی

   

نئی دہلی ،21 نومبر (پی ٹی آئی) ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی اسمرتی مندھانا نے میوزک کمپوزر پلاش مچل کے ساتھ منگنی کرلی ہے، جس سے مبارکبادکے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام بھی شامل ہے۔ اپنی منگنی کی انگوٹھی اور بالی ووڈ فلم لگے منا رہو کی سمجھو ہو ہی گیا کی دھن پر ایک وسیع مسکراہٹ چمکاتے ہوئے اپنی ٹیم کی ساتھیوں رادھا یادیو، جمائمہ روڈریگس، شریانکا پاٹل اور اروندھتی ریڈی کے ساتھ رقص کی ایک ویڈیو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں تصدیق کردی ہے۔ جمائمہ کے شیئرکیے جانے کے بعد سے انسٹاگرام پرکلپ کو پہلے ہی 1.9 ملین سے زیادہ لائکس اور12,000 سے زیادہ تبصرے مل چکے ہیں۔ مندھانا اور مچل 23 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔