اسمگلروں کا نیا طریقہ، بھیڑوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش

   

دبئی: اردن میں محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے بھیڑوں کے ذریعہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ منشیات کے اسمگلروں نے نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے انتہائی مہارت سے بھیڑوں کو منشیات کے پیکٹ کھلائے بعدازاں انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات کے اسمگلر نیا طریقہ اختیارکرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔