اسمگلر کے بم حملے میں بی ایس ایف کانسٹبل ہاتھ سے محروم

   

٭ ایک بی ایس ایف کانسٹبل انیس الرحمن مغربی بنگال میں انڈیا۔ بنگلہ دیش سرحد کے پاس بنگلہ دیشی مویشی اسمگلروں کے دیسی ساختہ بم حملے میں اپنے دائیں ہاتھ سے محروم ہوگیا اور اسے گہرے زخم بھی آئے ہیں۔ رحمن نے اپنے دفاع میں اپنی گن سے ایک راؤنڈ فائر کیا جس کے بعد وہ غشی کے ساتھ گرپڑا۔ رپورٹ کے مطابق ایک بنگلہ دیشی اسمگلر بھی زخمی ہوا مگر فرار ہوگیا۔