اسمگلنگ کرکے لے جائے جارہے 34 گاؤ برآمد

   

Ferty9 Clinic

الور۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے ضلع الور کے بانسور علاقے میں اسمگلنگ کرکے ہریانہ لے جائے جارہے 34گاؤ ونش برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ضلع کے بانسور قصبے سے کوٹپتلی روڈ پر پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر گاؤ اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔پولیس نے ایک اطلاع پر ناکابندی کرائی اور کوٹپتلی کی سمت سے گاؤونش بھرکر بانسور کی طرف آنے والے ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کرنے پر گاؤاسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر جنگل میں بھاگ گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاؤ ونش اور ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا اور صبح گاؤں والوں کے تعاون سے ٹرک سے گاؤ ونش کو اتارا گیا۔ٹرک میں 34گاؤونش بھرے ہوئے تھے ۔موقع پر مویشیوں ڈاکٹر کو بلاکر ان کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔ان میں 12 گاؤونش مردہ پائے گئے ۔پولیس نے باقئ 22 کو نزدیکی گاؤشالا میں بھجوادیا جبکہ مردہ پائے گئے گاؤ ونش کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفنا دیا گیا۔پولیس نے ٹرک کو برآمد کرلیا ہے اور ٹرک کی بنیادپر ٹرک کے مالک اور گاؤ اسمگلروں کاپتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔