اسمگلنگ کشتی پر حملہ پیٹ ہیگستھ کی ہدایت پر کیا گیا: امریکی کمانڈ

   

نیویارک۔ 17 نومبر (ایجنسیز) امریکی سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ والی کشتی پر حملہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کی ہدایت پر کیا گیا۔ امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا (ایکس) پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکہ نے مشرقی بحر الکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے، بحر الکاہل میں ہفتہ کو کشتی حملے میں منشیات اسمگل کرنے والے تین افراد مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پنٹگان نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی آبی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ کشتی میں منشیات اسمگل کی جا رہی تھی ۔