شمس آباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے غیر قانونی طور پر چلائے جارہے اسنوکر پالر پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب حسن نگر کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر ایک پارلر کو شیخ سمیع الدین 30 سالہ ساکن نواب صاحب کنٹہ اور محمد جاوید 28 سالہ ساکن غوث نگر بنڈلہ گورہ چلا رہے تھے ۔ ایک اطلاع پر شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دس اسنوکر ٹیبل 200 بالس اور 20 اسٹکس کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیوپلی میں پولیس کے حوالے کردیا ۔ میلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔