حیدرآباد 25 اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کی حیثیت سے محترمہ اسنیہا مہرا آئی پی ایس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی سی پی سائی چیتنیہ کا تبادلہ کردیا گیا تھا اور آج اس عہدہ پر اسنیہا مہرا کا تقرر کرنے احکام جاری کئے گئے۔ اسنیہا مہرا 2018 بیاچ کی آئی پی ایس ہیں اور ساوتھ زون میں خدمات انجام دینے والی یہ پہلی خاتون عہدیدار ہوں گی ۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران ساؤتھ زون کیلئے خاتون عہدیدار کا تقرر ایک اہم واقعہ مانا جارہا ہے ۔ ع