اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کا دوسرا ٹیلنٹ سرچ ، رجسٹریشن جاری

   

ممبئی: تعلیمی و مسلم نوجوانوں کی روزگار اور دیگر شعبوں میں مفت رہنمائی کرنے والی تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے اپنے دوسرے سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کا اعلان حال ہی میں کیا تھا۔ اس نیشنل ٹیلنٹ سرچ کامقصد بہترین اور ذہین طلبہ کی شناخت کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ان بچوں کی لگاتار رہنمائی اور مدد کی جا سکے ۔ اے ایم پی کی صدر عامر ادریسی نے اس موقع پر کہا کہ اب تک ملک بھر کے تقریبا 500 سے زائد اضلاع سے طلبہ نے اس امتحان کیلئے رجسٹریشن کیا ہے۔ ادریسی نے مزید کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے 5 لاکھ کے نقد انعامات اور20 لاکھ سے زائد کے اسکالرشپس دی جائے گی۔
مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو کیریئر کونسلنگ مینٹورشپ، اسکالر شپ گائیڈنس، معاشی مدد حاصل کرنے میں رہنمائی اور اعلی تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن حاصل کرنے میں مدد د کی جائے گی۔