شام کو بھی رقم روانہ کرنے کا عزم ، اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ترکی قونصل جنرل سے ملاقات
حیدرآباد۔15فروری(سیاست نیوز) ترکیہ میں زلزلہ کے متاثرین کے لئے اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس نے زلزلہ کے متاثرین کے لئے جمع کی گئی رقم سے پہلی قسط کے طور پر 25لاکھ روپئے کا چیک قونصل جنرل ترکیہ متعینہ حیدرآباد اورہان یلمان اوکان کے حوالہ کیا۔ صدر اے ایم پی جناب عامر ادریسی نے بتایا کہ ترکیہ و شام میں آنے والے زلزلہ کے ساتھ ہی ان کی تنظیم نے شہریوں سے وصول کئے گئے چندہ کی رقومات کو اکھٹا کرنے کے بعد اس میں سے 25لاکھ روپئے ترکیہ قونصل خانہ کے حوالہ کردیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلہ کے بعد انسانیت کو جو نقصان ہوا ہے اس کی پابجائی ممکن نہیں ہے لیکن راحت کاری کاموں میں تعاون کے ذریعہ امت کی خدمت اور اپنے طور پر ممکنہ تعاون ناگزیر ہے ۔ جناب عامر ادریسی نے بتایا کہ ملک بھر سے تنظیم کے اراکین نے جو تعاون کیا ہے وہ اندرون 48 گھنٹے 35لاکھ تک پہنچ چکا ہے اور اس میں سے 25لاکھ روپئے بطور پہلی قسط ترکیہ قونصل خانہ کے حوالہ کی جاچکی ہے۔جناب عامر ادریسی نے بتایا کہ شام میں زلزلہ کے متاثرین کے لئے بھی مساوی رقم فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی سفارت خانہ شام نئی دہلی میں عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے یہ رقم حوالہ کردی جائے گی۔اے ایم پی گجرات چیاپٹر کی جانب سے 5000 معیاری بلانکٹس کا عطیہ دہلی سفارت خانہ کو روانہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اسوسیشن فار مسلم پروفیشنلس تلنگانہ چیاپٹر کے ذمہ دار جناب ایم اے سعید نے بتایا کہ ملک بھر سے مسلم پرووفیشنلس نے جو امداد روانہ کی ہے اس کے لئے وہ اور اے ایم پی کی مکمل ٹیم ان کی مشکور ہے۔انہوں نے اپنی ٹیم کے دیگر اراکین محترمہ تسنیم خان ‘ جناب عیسیٰ عمودی کے علاوہ دیگر کے ہمراہ پہنچ کر اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے حوالہ کی گئی رقم کا چیک اورہان بے کو پیش کیا ۔ م