اے کی جانب سے باوقار ’چینج میکرز فار گْڈ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
حیدرآباد۔ 16 اکٹوبر (راست) اسوسی ایٹیڈ ایڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ اسوسی ایشنز (AFAA) کی جانب سے قومی سطح پر ’گورنمنٹ کیٹگری‘ میں معزز چینج میکرز فار گْڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ایجنسی کی مؤثر ’ٹی سیف آگاہی مہم‘ کے اعتراف میں دیا گیا، جو تلنگانہ حکومت کے ویمن سیفٹی وِنگ کیلئے تیار اور پیش کی گئی تھی۔ یہ طاقتور مہم اب بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے بین الاقوامی اے ایف اے اے ایوارڈز میں شامل ہوگی۔ایوارڈ یافتہ فلم کا موضوع ٹی سیف ہے جو تلنگانہ اسٹیٹ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ایک اہم رائیڈ مانیٹرنگ سرویس ہے۔ فلم میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو رات گئے اکیلے سفر کے دوران ’ٹی سیف‘ نمبر استعمال کرتی ہے۔ کہانی مؤثر انداز میں پولیس کے اس جذبہ خدمت کو پیش کرتی ہے جو خواتین کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قدم اٹھاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ خاتون فون کالز کا جواب نہیں دیتی تو پولیس وقفہ وقفہ سے اس کی خیریت معلوم کرتی رہتی ہے۔اس مہم کا مقصد عوام کو اس سہولت سے آگاہ کرنا، خواتین کو اعتماد کے ساتھ اس سرویس کے استعمال کی ترغیب دینا اور رات کے سفر کے دوران خواتین کیلئے محفوظ ماحول قائم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔ فلم کی تیاری میں گودریج جرسی اور فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئلز نے اشتراک کیا۔ اسوسی ایٹیڈ ایڈورٹائزنگ بھارت کی سب سے پرانی آزاد اشتہاری ایجنسی ہے جو مین لائن ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، میڈیا پلاننگ، تخلیقی خدمات، ٹکنالوجی، اینیمیشن اور فلم پروڈکشن میں اپنی مہارت کیلئے مشہور ہے۔ یہ ایجنسی ایسے مؤثر کیمپینز تخلیق کرنے کیلئے پرعزم ہے جو معاشرتی تبدیلی لائیں اور کلائنٹس کیلئے قابلِ پیمائش نتائج فراہم کریں۔ قومی و بین الاقوامی سطح پر برانڈز کی حکمت عملی سے بھرپور نمائندگی نے اس ادارے کو متعدد اعزازات کا حقدار بنایا ہے۔