اسٹارٹس اپ کیلئے فیس میں کمی اور آسان تر قواعد کو منظوری

   

نئی دہلی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حصص بازار میں گہرائی لانے کے لئے سرمایہ منڈی کے ریگولیٹر ادارے سیبی کے بورڈ نے آج اُس فیس میں کمی کو منظوری دے دی جو بروکروں، اسٹاک ایکسچینج اور اُس میں رجسٹریشن کرانے کے خواہشمند کمپنیوں سے وصول کی جاتی ہے۔ اِس سے نئے دور کے اسٹاٹس اپ شروع کرنے میں آسانی پیدا ہوجائے گی ۔