اسٹارٹ اپ شروع کرنے کے خواہاںنوجوانوں کو تربیت

   

حیدرآباد۔دی انٹرپیونیئر زون نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے تعاون سے شہر میں نئے اسٹارٹ اپ شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے مختصر مدتی تربیت اور مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلئے اقدامات جیسے مشاورت ‘ رقم کے حصول ‘ پراجکٹ رپورٹ کی تیاری جیسے امور کی تربیت کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں تجارتی امور ‘ اپنی تیار کردہ اشیاء کو بازار میں کس طرح سے تشہیر کیا جائے اور گاہکوں کی تلاش کے علاوہ اپنے پراڈکٹس کی اہمیت و افادیت کو پیش کرنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا جائے گا۔ خواہشمند شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو تفصیلات حاصل کرکے استفادہ کرنا چاہئے تاکہ اسٹارٹ اپ سے قبل انہیں منصوبہ بندی میں آسانی ہوسکے۔