اسٹارک باکسنگ ڈے ٹسٹ میں بھی بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم

   

میلبورن ۔25 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا کہ وہ کیویز کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پرفٹ اور بھرپور فارم میں ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں بائیںہاتھ کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میان آف دی میچ کا نہ صرف ایوارڈ حاصل کیا بلکہ ٹیم کو 296 رنز کی کامیابی دلوانے میں بھی کلیدی رول ادا کیا ۔