دبئی، 31 دسمبر (آئی اے این ایس) میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ہیری بروک کی جاندار کارکردگی نے ٹسٹ درجہ بندی کی صورتِ حال بدل دی ہے۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک تین درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ مچل اسٹارک سیریزکے دوران شاندار بولنگ کے بعد ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے پہلے مقام کے مزید قریب آ گئے ہیں۔کم اسکور والے میچ میں مجموعی طور پر 59 رنز بنانے والے 26 سالہ ہیری بروک دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے اسٹار کین ولیمسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ صرف اپنے ساتھی کھلاڑی جو روٹ سے پیچھے ہیں، جو 867 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوشوا ٹنگ کو بھی ایم سی جی میں کھیلے گئے جاری ایشز کے چوتھے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ ٹنگ جنہوں نے ایم سی جی میں 5-45 اور 2-44 کی بہترین کارکردگی کے ساتھ میچ کا رخ انگلینڈ کے حق میں موڑ دیا تھا، 13 درجے ترقی کے ساتھ 30 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے ساتھی کھلاڑی گس ایٹکنسن چار درجے بہتری کے ساتھ 13ویں اور برائیڈن کارس چھ درجے ترقی کے ساتھ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جو انگلینڈ کی چوتھے ٹسٹ میں چار وکٹوں سے فتح کے بعد ممکن ہو۔ بیٹنگ میں ناقص کارکردگی نے آسٹریلیائی بیٹرس کی درجہ بندی کو متاثرکیا ہے، تاہم بولروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے کیریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کی ہے۔ اسٹارک نے ایم سی جی ٹسٹ سے غیر حاضر اپنے کپتان پیٹ کمنزکو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب پاکستان کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔35 سالہ فاسٹ بولر اب جسپریت بمراہ کے پہلے نمبر سے صرف 36 ریٹنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔ اسکاٹ بولینڈ، جنہوں نے چوتھے ایشز ٹسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، کیریئرکی بلند ترین درجہ بندی پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں اور پہلی بار800 ریٹنگ پوائنٹس کی حد عبورکی ہے۔ایم سی جی ٹسٹ میں شکست کے باوجود آسٹریلیائی ٹیم نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) درجہ بندی میں 85.71 فیصد پوائنٹس کے ساتھ اپنے پہلے مقام پر برقرار ہے۔ سابق چمپئن نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اسٹارک اور بروک دونوں اب اپنے اپنے شعبوں میں پہلے مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جب ایشز سیریزکا پانچواں اور آخری ٹسٹ 4 جنوری کو شروع ہوگا۔
