برمنگھم ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے تاریخ رقم کردی۔برمنگھم میں مچل اسٹارک نے انگلش اوپنر جونی بیرسٹو کو 18 ویں اوور میں پویلین کی راہ دکھائی، جو اس ورلڈکپ میں اسٹارک کی مجموعی طورپر27 ویں وکٹ تھی اور وہ ایک ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ مچل اسٹارک نے رواں ورلڈکپ کے 10میچوں میں 5.43 کے اوسط سے 27 وکٹیں لیں، اْن کی بہترین بولنگ 26 رنز کے عوض 5 وکٹ رہی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا ہی کے گلین میک گراکے پاس تھا، انہوں نے2007ء کے ورلڈ کپ میں26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔