اسٹارک پاکستان کیخلاف سیریز میں شرکت کیلئے پرامید

   

ملبورن ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی ونڈے سیریز سے قبل سینے کی تکلیف سے نجات پا لیں گے اگرچہ وہ فروری کے آخر میں ہندوستانی ٹور پر دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ونڈے میچز سے محروم رہیں گے جس کے سبب ان کی ورلڈ کپ کی تیاری بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبے کیمطابق رہا تو ان کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز میں کھیلنا ممکن ہو گا جو 22 مارچ کو شروع ہو گی۔ اسٹارک نے مزید کہا کہ ہندوستانی ٹور پر آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوگا لیکن ان کی شمولیت ممکن نہیں۔