اسٹار شپ خلائی گاڑی لانچ کیلئے تیار: ایلن مسک

   

واشنگٹن: اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلن مسک نے کہا کہ کمپنی ایک اور اسٹار شپ خلائی گاڑی کو لانچ کرنے کیلئے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے ۔مسک نے ایکس پر لکھا ‘‘اسٹار شپ لانچ کیلئے تیار ہے ، ایف اے اے کے لائسنس کی منظوری کا انتظار ہے ۔’’اسپیس ایکس نے پہلے ایکس پر لکھا تھا کہ اس نے ٹیکساس میں ‘‘اسٹاربیس کے لانچ پیڈ پر اسٹارشپ کو مکمل طور پر کھڑا کردیا ہے ۔’’واضح رہے کہ اسپیس ایکس نے اپریل میں اسٹار شپ خلائی جہاز اور سپر ہیوی فرسٹ اسٹیج بوسٹر کی پہلی مشترکہ لانچنگ کی تھی۔ آزمائشی پرواز کے دوران خلائی گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔