ممبئی۔ 9اگست (یو این آئی) اسٹار پلس شو کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی،ایک بار پھر دھوم مچا رہا ہے اور 1.6 بلین منٹ کی ویورشپ کے ساتھ ٹی وی پر چھا گیا ہے ۔ ٹی وی کے سب سے مقبول شوز میں سے ایک کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 29 جولائی کو اسٹار پلس پر اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آیا اور شاندار رسپانس حاصل کیا۔ لانچ ویک میں ہی شو نے 1.659 بلین منٹ کا واچ ٹائم حاصل کیا، جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ اس شو کی پہچان آج بھی ہندستانی انٹرٹینمنٹ دنیا میں قائم ہے ۔ اس ری وائیول نے جہاں پرانے ناظرین کی یادیں تازہ کر دیں، وہیں نئی نسل سے بھی زبردست کنکشن قائم کیا۔ صرف پہلے چار دنوں میں شو کو ٹی وی پر 31.1 ملین لوگوں نے دیکھا، اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں لوگ جڑ گئے ۔ لانچ ایپیسوڈ کو اکیلے اسٹار پلس پر 15.4 ملین ویوورز نے دیکھا، جس سے یہ حالیہ وقت کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا فکشن پریمیئر بن گیا۔