حیدرآباد۔ 27 جنوری (راست) اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کی جانب سے یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر 30 ویں سالانہ مارشل آرٹس مظاہرے اور کراٹے چمپین شپ کا آغاز 28 جنوری 2019ء بروز پیر 5 بجے شام تا 8 بجے شب بمقام اوپن تھیٹر روبرو پستہ ہاؤز ایگزیبیشین گراؤنڈز، نامپلی مقرر ہے۔ مہیش گوڑ پریسیڈنٹ تلنگانہ اسپورٹس کراٹے اسوسی ایشن اور محمد مصباح الدین بحیثیت مہمان شرکت کریں گے۔ آخر میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں میڈلس اور اسنادات تقسیم کئے جائیں گے۔