اسٹار ہاکی اولمپینز مندیپ اور اودیتا رشتہ ازدواج میں منسلک

   

جالندھر: انڈیا ہاکی ٹیم کے اولمپین مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپین اودیتا دوہن کی شادی ہو گئی۔ 30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں دونوں خاندانوں کی موجودگی میں سکھ مت کے روایتی انداز میں ہوئی۔ مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کو قریب لے آیا۔ مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں متواتر برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جبکہ اودیتادوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ رہی۔ مندیپ 260 اور اودیتا 120 میچز میں انڈیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مندیپ اور اودیتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کووڈ کے دنوں میں کیمپس کے دوران ان کی دوستی پروان چڑھی۔