حیدرآباد :۔ اسٹار ہوٹل میں اجتماعی خود کشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے بتایا کہ ایک اسٹار ہوٹل میں پوڈوچری سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے خود کشی کرلی ۔ ان کی شناخت 34 سالہ وجئے کمار اور 36 سالہ شاملہ دیوی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جوڑے نے 8 مئی کو کمرہ کرایہ پر لیا تھا ۔ پولیس کو کمرے سے ٹامل زبان میں ایک خود کشی نوٹ برآمد ہوا ہے ۔ اس کا ترجمہ کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں شادی شدہ تھے اور ان کے ناجائز تعلقات تھے ۔ اور ان کی خود کشی کی اصل وجہ بتائی گئی ہے ۔