حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ایک اسٹار ہوٹل پر دھاوا کرکے ریو پارٹی کو بے نقاب کیا اور8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارک حیات ہوٹل میں سنتوش ریڈی آرگنائزر نے 4 کمرے بک کئے اور ان میں ریو پارٹی منائی جارہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یوکرین اور دیگر ممالک سے لڑکیوں کو رقص کیلئے بلایا گیا تھا اور اس میں مقامی 8 افراد بھی شامل تھے۔ پارٹی کے ساتھ شور شرابہ اور ناچ گانے کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے ہوٹل پر دھاوا کیا اور ریو پارٹی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کلنگا راؤ نے بتایا کہ دھاوے کے دوران 6 لڑکیوں کو بچالیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آرگنائزر سنتوش ریڈی نے 2019 میں روڈ نمبر 10 جوبلی ہلز میں بھی ریو پارٹی منعقد کی تھی اور پولیس دھاوے کے دوران وہ بچ نکلا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور کل اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔