حیدرآباد۔/2 اپریل ، ( سیاست نیوز) اسٹار ہوٹل میں سرقہ کرنے والی شاطر خاتون سارق کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 48 سالہ خاتون من من حسین عرف من من ساکن بنگلور کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ30 مارچ کو تاج کرشنا ہوٹل سے ایک شکایت حاصل ہوئی ۔ اس ہوٹل میں تین روزہ ایک نمائش جاری تھی اس دوران ایک بیاگ کے گم ہونے کی شکایت حاصل ہوئی جس میں ایک لاکھ روپئے نقد رقم موجود تھی۔ پولیس نے شکایت کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور جس کے بعد ٹاور لوکیشن حاصل کرتے ہوئے من من کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس شاطر خاتون کے قبضہ سے 83 ہزار روپئے ضبط کرلئے۔ ڈی ایس پی محمد رفیع الدین اور نریش کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے من من کو گرفتار کرلیا۔ ع