حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات اور سرکاری ایجنسیوں اسٹینو گرافر کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن نے انٹر میڈیٹ کسی بھی گروپ سے کامیاب امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ امتحان کے ذریعہ انتخاب ہوگا ۔ ڈگری امیدوار بھی اہل ہیں ۔ اس کے لیے امیدوار آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو ، اسنادات زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔ اوقات شام 4 تا 7 بجے ہیں ۔۔