اسٹاف سلیکشن سے کلرک کے تقررات

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں ایل ڈی سی (کلرک) زمرہ کے پوسٹ تقررات کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر مسابقتی امتحان ماہ مارچ میں رکھ رہا ہے اس کے لئے اس ماہ ڈسمبر میں فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ (10+2) کسی بھی گروپ کے کامیاب امیدوار اس کے اہل ہیں۔ اس کے لئے ایس ایس سی میمو، انٹر میمو، آدھار کارڈ زیراکس، فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں۔