حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( آئی این این) : اسٹاف سلیکشن کمیشن کے زیر اہتمام جونیر ہندی ٹرانسلیٹر ، جونیر ٹرانسلیٹر ، سینئر ہندی ٹرانسلیٹر اور ہندی پرادھیا پاک امتحان 2019 پرچہ اول 26 نومبر کو صبح 10 تا 12 بجے دن 3 شہروں کے 8 مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ یہ امتحان کمپیوٹر بسیڈ ہوگا ۔ جس کے لیے آندھرا پردیش میں وجئے واڑہ ، تلنگانہ میں حیدرآباد اور تمل ناڈو ریاست کے لیے چنائی شہروں میں مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امیدوار اپنے ای اڈمیشن سرٹیفیکیٹس امتحان سے صرف چار دن قبل تک ہی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے ۔ سدرن ریجن میں جملہ 5 ہزار 135 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبرس 044-28251139 یا موبائل 9445195946 پر ربط کرسکتے ہیں ۔