اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت سب انسپکٹران کے تقررات

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) دہلی پولیس ، سی اے پی ایف ( سنٹرل آرمڈ پولیس فورس ) میں یس آئی ( سب انسپکٹر ) ، سی آئی ایس ایف ( سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ) میں اے ایس آئی ( اسسٹنٹ سب انسپکٹر ) کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان ہوا ہے ۔ سب انسپکٹر ، سی آئی ایس ایف ، سب انسپکٹر ، دہلی پولیس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، سی آئی ایس یف میں ہے جو گروپ ’ سی ‘ نان گزیٹیڈ زمرے کے تحت ہیں جن کا پے اسکیل لیول 6 کے مطابق 35,400 تا 1,12,400 روپئے ہوگا جب کہ سی آئی ایس ایف میں اے ایس آئی ( اگزیکٹیو ) ، گروپ ’ سی ‘ نان گزیٹیڈ رینک ہے جن کا پے اسکیل 29,200 تا 92,300 روپئے ہوگا ۔ قابلیت کے اعتبار سے کوئی بھی ڈگری کامیاب اور قاعدے کے مطابق جسمانی قد و خال کا ہونا لازمی ہے اور امیدوار کی عمر 20 تا 25 برس کے اندر ہونی چاہئے اور درخواست فیس 100 روپئے ہے ۔ خواہش مند اہل ، بے روزگار امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 16 اکٹوبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔اور اہلیتی امتحانات 11 تا 13 دسمبر 2019 منعقد ہوں گے ۔ امتحانی مراکز حیدرآباد ، ورنگل ، کرنول ، گنٹور ، راجمندری ، تروپتی ، ویشاکھا پٹنم اور وجئے واڑہ میں ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ssc.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔