اسٹاف سلیکیشن کمیشن کا ہندی امتحان

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : اسٹاف سلیکیشن کمیشن ( ایس ایس سی ) کے زیر اہتمام 13 جنوری کو سدرن ریجن میں جونیر اور سینئیر ٹرانسیلٹرس کے علاوہ ہندی پرادھیپاک پرچہ اول کا امتحان کمپیوٹر سطح پر منعقد ہوگا ۔ ریجنل ڈائرکٹر چینائی مسٹر ناگا راجا نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں یہ امتحان جملہ 11 مقامات جیسے گنٹور ، کرنول ، راجمندری ، تروپتی ، وجئے واڑہ میں منعقد ہوں گے جب کہ تلنگانہ ریاست کے تحت حیدرآباد اور ورنگل کے علاوہ تمل ناڈو کے تحت چینائی ، کوئمبتور ، مدورائی میں منعقد ہوں گے ۔ مسٹر ناگا راجا نے مزید بتایا کہ جملہ 2 ہزار 364 امیدوار امتحان میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ sscsr.gov.in ملاحظہ کر کے ای اڈمیشن سرٹیفیکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے دئیے گئے فون نمبرات پر بھی ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبرس 044-28251139 ۔ یا موبائل 9445195946 پر ربط کریں ۔۔