اسٹاف کی کمی کے باوجود سنگاریڈی پولیس کی کارکردگی کی ستائش

   

ٹریفک مسائل پر توجہ دینا بے حد ضروری ، ضلع پولیس کانفرنس ہال میں عہدیداروں سے خطاب

سنگا ریڈی 8 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شرمتی ابھیلاشا آئی پی ایس ڈی جی نے سنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا سالانہ معائنہ کے طور پر معائنہ کیا اور سنگاریڈی ڈسٹرکٹ نارکوٹک برانچ کا قیام منشیات کے خاتمے کے لیے اسٹاف کی کمی کے باوجود سنگاریڈی ضلع پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ڈی جی ابھیلاشا نے کہا کہ ڈی جی پی جتیندر آئی پی ایس کی ہدایت پر معائنہ کیا گیا۔ سنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ست نارائنہ ائی جی پولیس سی ایچ روپیش آئی پی ایس ضلع ایس پی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ڈی جی نے پولیس کی سلامی لی۔ پریڈ گراؤنڈ میں پولیس عہدے داروں نے پریڈ، ٹرن آؤٹ اور میبرل ڈرل، ہتھیاروں کی مشق کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے آرمرڈ ریزرو کے دفتر اور آرمری کا معائنہ کیا موٹر وہیکل سیکشن میں معائنہ کرتے ہوئے 5s کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہر گاڑی کہ تفصیلات معلوم کیے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ایڈمن سیکشن میں سیکشن سٹاف سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹاف کے بلوں کو بغیر کسی التوا کے چیک کیا جائے اور سٹاف کی سروس بک کو آن لائن/آف لائن مناسب طریقہ سے کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس عہدے دار کی انکریمنٹ اور سرنڈر لیویز کے لیے توجہ دی جائے سنگا ریڈی پولیس کانفرنس ہال میں ضلع پولیس عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مسائل پر توجہ دے نا ضروری ہے اگر کسی کی جانب سے غلطی کی جاتی ہے تو تمام محکمہ کا نام خراب ہوتا ہے پولیس عہدے داروں کو چاہیے کہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں ۔نئے کانسٹیبل جو اپنے ملازمت کا آغاز کر چکے ہیں انہیں دی گئی ہدایت کے مطابق اپنے فرائض کو انجام دیں۔ اس موقع پر سنجو راؤ ایڈیشنل ایس پی ایڈمن سری نیواس راؤ ایڈیشنل ایس پی ڈی ٹی سی ایڈمنسٹریٹو افیسر اور ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اعلی عہدے دار موجود تھے۔