چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں ڈی ایم کے اور گورنر اور یونیورسٹیوں کے چانسلر آر این روی کے درمیان ایک اور تنازعہ چھڑ گیا کیونکہ اسمبلی کے ذریعے ایک بل کی منظوری کے بعد کا چانسلر کے اختیارات چھین لئے گئے اوریونیورسٹیوں کے لئے وائس چانسلرز کی تقرری کا حق وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا۔پورٹ پوفلیو کے بغیر گورنر کے ذریعہ ریاست کا وزیر اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی-آر ایس ایس کے نظریہ کو گورنر کے مبینہ طور پر پھیلانے سمیت دیگر اہم مسائل پر پہلے ہی لفظی جنگ جاری ہے ۔ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور گورنر کے درمیان تنازعہ کیکھائی بڑھتی جارہی ہے ۔اس بار مدراس یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔ فی الوقت اس تنازعہ کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ۔