اسٹالن لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب 7 مئی کو بطور چیف منسٹر حلف برداری

   

چینائی : صدر ڈی ایم کے پارٹی ایم کے اسٹالن کو آج متفقہ طورپر لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب کرلیا گیا اور وہ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے طور پر 7 مئی کو حلف لیں گے ۔ پارٹی ہیڈکوارٹرس پر منعقدہ اجلاس میں 133 نو منتخب ایم ایل ایز شریک ہوئے جن میں اتحادی پارٹیوں کے 8 ایم ایل ایز شامل ہیں۔ کانگریس بھی حلیف ہے۔ اسٹالن کہہ چکے ہیں کہ تقریب سادہ انداز میں منعقد کی جائے گی۔