اسٹالن نے طوفان سے متاثرہ اضلاع میں امداد کا اعلان کیا

   

چینائی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے طوفان فینگل سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کیلئے مختلف راحتی اقدامات کا اعلان کیا، جس میں بارش کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی شامل ہے ۔ اسٹالن نے ریاستی سکریٹریٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلیٰ عہدیداروں اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ولو پورم، کلاکوریچی، ترووناملائی، کڈالور، دھرما پوری اور کرشنا گری اضلاع میں جاری امدادی اقدامات کا جائزہ لیا اور اس کے بعد ریلیف فنڈ کا اعلان کیا گیا۔میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دیے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر طوفان کی بحالی کے کاموں کیلئے 2,000 کروڑ روپے کی عبوری راحت کا مطالبہ کیا تھا۔

سیلاب کی صورتحال پر مودی کی اسٹالن سے بات چیت
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو میں سیلاب کی صورتحال پر وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بات کی ہے ۔ یہ اطلاع یہاں سرکاری ذرائع نے دی۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ مسٹر مودی نے مسٹر اسٹالن کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

، جس میں کہا گیا تھا کہ طوفان سے متعلق واقعات میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے ، جن میں ایک خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔ ترووناملائی ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے ان کے مکانات دب گئے ۔ انہوں نے آج ایک الگ بیان میں ان کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔مختلف امدادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ کلیگنار ڈریم ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت تباہ شدہ جھونپڑیوں میں سے ہر ایک کو 10,000 روپے دیے جائیں گے اور جہاں جھونپڑیوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے وہاں نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔