تریچی :صدر ڈی ایم کے نے ایک عوامی ریالی میں اپنے دس سال کے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ خواتین کو فی راشن کارڈ ہر ماہ ہزار روپے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔ اسٹالن نے اتوار کو آئندہ 6 اپریل کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس ضمن میں وعدہ کیا۔ انہوں نے ٹاملناڈو کی ترقی کیلئے 7ترجیح والے علاقوں کا افتتاح کیا اور بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے ویژن ڈاکیومنٹ کے حصے کے طورپر 10 لاکھ نوکریاں دینے کا بھی وعدہ کیا۔اسٹالن نے ووٹروں سے انا ڈی ایم کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کی۔ اور ڈی ایم کے کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی جس سے وہ اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرسکیں۔ اسٹالن جن سات علاقوں پر اپنے نظریے پر زور دیا ان میں معیشت ،زراعت ،آبی وسائل،تعلیم اور صحت ،شہری ترقی ،دیہی بنیادی ڈھانچے اور سماجی انصاف ہیں۔
