اسٹالن کی بیوی نے گرووائرمندرکو 14 لاکھ روپے کے سونے کا تاج عطیہ دیا

   

ترواننت پورم۔ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی بیوی درگا اسٹالن نے جمعرات کو تریسور ضلع کے گرووائر میں مشہور سری کرشنا مندرکا دورہ کیا اور14 لاکھ روپے کی لاگت کا 32 سوویرین وزنی سونے کا تاج عطیہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے چندن پیسنے کے لیے دو لاکھ روپے کی مشین بھی عطیہ کی۔ مندر کے حکام کے مطابق انہوں نے سونے کا تاج بنانے کا حکم کوئمبتور کے ایک سنارکو دیا تھا اور وہ دیوتاکی پیمائش کرنے کے لیے مندرگیا تھا۔گرووائر کے مشہور کرشنا مندر میں سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پیشکش ایک عام خصوصیت ہے۔ 2001 میں اس وقت کی ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جئے للیتا نے اسی مندرکو ایک ہاتھی عطیہ دیا تھا۔