اسٹالن کی جی20 عشائیہ میں بائیڈن سے ملاقات

   

چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو نئی دہلی میں جی 20 مندوبین کے لئے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ریاستی حکومت نے اتوار کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹالن نے بائیڈن سے مصافحہ کیا اور ان سے بات چیت کی۔ اس موقع پرنائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ۔