اسٹالن کی سرینگر میں پولیس بس پر حملہ کی مذمت

   

چنئی: ٹاملناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے منگل کوسری نگر کے قریب جیون میں پیر کی شام ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں کہا ‘‘سرینگر میں جیون کے قریب بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اسٹالن نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔