اسٹالن کے بیٹے اْدے ندھی ڈپٹی چیف منسٹر مقرر

   

چینائی: چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کی جانب سے بیٹے اْدے ندھی اسٹالن کو ریاست کا ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یعنی والد وزیر اعلیٰ کی کرسی پر اور بیٹا نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر فائز ہوں گے۔ اس بڑے اعلان کے علاوہ بھی ریاست کی ڈی ایم کے حکومت نے کابینہ میں کئی دیگر بڑے رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ سینتھل بالاجی کی پھر سے ریاستی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اْدے ندھی کے نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے علاوہ کچھ دیگر فیصلوں کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ چیف منسٹر اسٹالن نے سینتھل بالاجی، ڈاکٹر گووی چیزیان، آر راجندرن اور ایس ایم ناصر کو وزارتی کونسل میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی اور گورنر نے ان سفارشات کو منظوری دے دی ۔ نامزد وزراء کی حلف برداری آج ہوئی۔ اْدے ندھی اسٹالن بحیثیت ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر قائدین نے وزارتی عہدہ کیلئے 29 ستمبر کی دوپہر 3.30 بجے چنائی میں واقع گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔