اسٹالن کے فرزند ،ڈی ایم کے یوتھ ونگ کے سربراہ مقرر

,

   

چینائی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے فرزند اور ٹامل فلم پروڈوسر و اداکار ادھے ندھی اسٹالن کو آج ڈی ایم کے یوتھ ونگ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ 35 سال تک ایم کے اسٹالن کے پاس تھا۔ ادھے ندھی کروناندھی خاندان کے ملکیت والے مرسولی ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر بھی ہیں۔ اودھے ندھی کروناندھی کے خاندان کے چوتھے رکن ہیں جنہیں پارٹی میں یہ اہم عہدہ حاصل ہوا ہے۔