اسٹالن کے ہاتھوں جوتے مینوفیکچرنگ یونٹ کا سنگ بنیاد

   

چینائی : ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے صنعتی ترقی کو فروغ دینے آج ضلع ایریالور میں ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے جوتے بنانے والی یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ مینوفیکچرنگ یونٹ جیم کونڈم میں ایس آئی پی سی او ٹی انڈسٹریل کمپلیکس میں قائم کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے 15000 لوگوں کو روزگار ملے گا۔ایک اور سرکاری تقریب میں انہوں نے تغذیہ کی کمی کے شکار بچوں و دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے نیوٹریشن اسکیم کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا ۔ایک دیگر تقریب میں مسٹر اسٹالن نے 88 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا۔