اسٹالین کا 16ماہی گیروں کی رہائی کیلئے مودی کو مکتوب

   

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے سری لنکا کی بحریہ کی طرف سے گرفتار 16ماہی گیروںاور 102مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کو جلد ریلیز کرنے کے لئے ضروری سفارتی اقدامات اٹھانے کے مطالبے کے سلسلے میں منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کوخط لکھا ۔ اسٹالین نے اپنے خط میں کہا کہ سری لنکا ئی بحریہ نے 12مارچ کو تمل ناڈو کے 16ماہی گیروںکو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ان کی مشینی کشتیوںکو اپنے قبضے میں لیا ہے ۔ ایک ماہ کے اندر سری لنکائی رہائشیوں/بحریہ کے ذریعے ہندوستانی ماہی گیروں پر حملے /گرفتاری کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ یہ ماہی گیراپنی گزر بسر کرنے کے لئے پوری طرح مچھلی پکڑنے پرمنحصر ہے اور اس طرح ہونے والی مسلسل واقعات سے غریب ماہی گیروںکے دل میںخوف پیدا ہوتا ہے اور ان کی گزر بسر متاثر ہوتی ہے ۔