ممبئی۔ 9 ڈسمبر (یواین آئی) منگل کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ ان دو دنوں میں بی ایس ای کا سینسیکس 1,046 پوائنٹس کم ہو چکا ہے جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی-50 انڈیکس چار ہفتوں کی نچلی سطح پر بند ہوا۔سینسیکس 436.41 پوائنٹس (0.51 فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ 84,666.28 پوائنٹس پر آ گیا، جو 25 نومبر کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے ۔ پیر کے روز بھی یہ 610 پوائنٹس گر گیا تھا۔این ایس ای کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 120.90 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کم ہوتے ہوئے 25,839.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ 11 نومبر کے بعد اس کی سب سے کم سطح ہے ۔بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں میں تیزی رہی۔ اس کی اہم وجہ روپے میں لوٹی مضبوطی بتائی گئی ہے ۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.14 فیصد اور اسمال کیپ-100 انڈیکس 1.14 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔آئی ٹی، آٹو، فارما، مالیاتی خدمات، صحت اور دھات کے شعبوں میں گراوٹ رہی ۔
این ایس ای میں کل 3,208 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1,987 میں تیزی رہی جبکہ 1,127 شیئرز سرخ نشان کے ساتھ بند ہوئے ۔ دیگر 94 کمپنیوں کے شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے ۔
