ممبئی : دنیا کے مرکزی بینکوں کے سود کی شرح میں آگے بھی اضافہ کے اندیشہ سے عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر دھاتوں، اشیاء اور آٹو سمیت 15 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چھٹے دن گرکر بند ہوئی ۔بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 141.87 پوائنٹس گر کر 59463.93 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 45.45 پوائنٹس گر کر 17465.80 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 24,178.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.15 فیصد گر کر 27,584.59 پوائنٹس پر رہا۔