ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ یلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔ 30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 767.62 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد گر کر نو تجارتی سیشن کے بعد 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے نیچے 80829.01 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 221.75 پوائنٹس یعنی 0.89 فیصد کی بھاری گراوٹ کے ساتھ 25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 24591.70 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز پر، سینسیکس 274 پوائنٹس گر کر 81323.05 پر کھلا اور خبر لکھنے تک یہ 81323.24 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جب کہ 80727.11 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24733.95 پوائنٹس پر کھلا اور 24737.50 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ 24541.60 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر رہا۔