نئی دہلی: نامور ماہر معاشیات اور سابق گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے کہا ہیکہ سنسیکس (حساس اشاریہ) کا جائزہ لینے پر کسی بھی متعلقہ شخص کو یہ گمان ہوسکتا ہیکہ ملک کے معاشی مسائل ختم ہونے والے ہے لیکن حقیقت میں معاملہ کچھ اور ہے ۔ مسائل تو اب شروع ہورہے ہیں۔ سنسیکس 50 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو ابھی تک ناقابل قیاس تھا۔ راجن نے کہا کہ ہم اس پیشرفت پر مطمئن نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ بٹکوائن کو دیکھے تو وہ گذشتہ سال کی شروعات میں 10 ہزار ڈالر سے اب 40 ہزار ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی پیشرفت سے فائدہ نہیں ، ٹھوس ترقی ناگزیر ہے۔