اسٹاک مارکیٹس میں ڈوبے 9,43,793 کروڑ روپے

   

ممبئی، 20 جنوری (یو این آئی) منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 9,43,793 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر، گھریلو کمپنیوں کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4,55,76,004 کروڑ روپے رہ گئی، جو 30 ستمبر 2025 کے بعد سب سے کم سطح ہے ۔ پیر کو یہ 46519797 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 943793 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔کل ایم کیپ میں مسلسل تیسرے دن کمی آئی ہے۔ بی ایس ای کا 30حصص والا سینسیکس آج 1065.71 پوائنٹس (1.28فیصد) گر کر 82180.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 353 پوائنٹس گر کر 25,232.50 پوائنٹس پر آگیا۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں میں بڑے انڈیکس کے مقابلے میں زیادہ کمی دیکھی گئی۔اکیلے ٹاپ 10 کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن منگل کو 1,04,670 کروڑ روپے کی کمی سے 98,71,067 کروڑ پر آگئی۔