اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی تحقیقات کا لوک سبھا میں مطالبہ

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پروشوتم روپالا نے آج حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک کے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے رکن نے کہا کہ مارکیٹ میں عدم استحکام نے متوسط طبقے کے سرمایہ کاروں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے ۔ روپالا نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار جلد بازی میں اپنی ہولڈنگز (حصص خریدے گئے ) فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ کیا مارکیٹ میں موجودہ عدم استحکام ہندوستان کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔سماج وادی پارٹی کے لکشمی کانت پپو نے سنت کبیر نگر ضلع میں سڑکوں کی خراب حالت کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی اور سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کی منجو شرما نے راجستھان میں سنٹر آف ایکسی لینس آف اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے قیام کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے کھلنے کے بعد ریاست کے نوجوان کھیلوں میں اعلیٰ سطح کی تربیت حاصل کر سکیں گے اور وہ ریاست کا نام روشن کر سکیں گے ۔